آج ‏کی ‏نصیحت

 


1- سگریٹ نوشی سے بچو.۔ 

2- بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے.۔ 

3- بہت سستی چیزیں مت خریدو.۔ ورنہ کی بار خریدنی پڑیں گی ۔۔ 

4- بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو.

5- تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو

6- کسی سیاستدان پر کبھی اعتماد مت کرو.۔

7- جب کسی سے گاڑی موٹر سائیکل  ادھار لو تو صا ف کر کے  پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو.۔

8- موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.

9- کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو.

10- جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو. 

11- دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتهہ دھو بیٹھو.۔ یا اتنا قرض دو کہ واپس  نہ ملے تو برداشت کر سکو ۔۔

12- مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو.۔

13- ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو.۔ غلط فہمی کا موجب بھی بن سکتی ہے ۔۔

14- بچے کو سزا اصلاح کے لئے  اس کے جرم کے مطابق دو.۔ 

15- قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے.

16- ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو.

17- کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو.

18- اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے.

19- اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو.۔ فرض کی ادایگی میں کبھی کوتاہی مت کرنا ۔۔ 

20- اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.۔

21- اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ.۔ یہ بہترین انتقام ہے ۔۔

22- شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو.۔تمہارے باپ نے جہیز  نہیں لیا تھا تم نے بھی جہیز نہیں لینا ۔۔ ہمیشہ خوش رہو گے 

23- کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.۔

24- روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی ضرور  کرو.

25- تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی