مسلمان لڑکی

 


تم ایک لڑکی ہو، ایک مسلمان لڑکی ہو
ایک پاکیزہ حیادار لڑکی ہو
اپنے دل ❤ کو ہتھیلی پہ لیے نہ پھرو
اپنے خوابوں کو دریچوں میں بند کرو🚪
خود پہ ضبط نفس کی دیواریں لگاؤ🔒
اپنے گرد خودی کا جال بناؤ🕸
دیکھو خاموش قدم🚶آنے والوں کو روک لو
تم کوئی شے نہیں کہ ہر ایک کے لیے کھڑی ہو👭
یوں سجی، یوں سنوری گھر سے نکلی ہو🚶‍♀
کیوں لچک اتنی دی کہ کوئی آگے بڑھے🏃
کیا اپنی قسمت پہ تمھیں اعتبار نہ تھا؟؟؟😔
کیا خدا کی ذات پہ تمھیں بھروسہ نہ تھا؟؟؟😞

جان لو! پاک مردوں کے لیے پاک عورتیں ہیں🌺🌸
اور ناپاک مردوں کے لیے ناپاک عورتیں ہیں🖤
سنو تم خود کو پاکیزہ رکھنا🌹
اِس گَرد سے خود کو بچا بچا کے رکھنا💐
تم آج کے شاعروں کے شعروں میں نہ ڈھلو🥀
یوں کہ دل❤ ہتھیلی پہ ہی لیے پھرو
خود کو افسانہ نگاروں کے افسانوں میں نہ ڈھونڈو😞
تم اپنی ذات کی خود سے تعمیر کرو🏝
تم مریم بھی ہو، 
فاطمہ بھی ہو،
عائشہ بھی ہو۔۔۔
دیکھو خود کو دنیا کے آگے مثال بناؤ💐

اس فرد کے معاشرے میں جب بھی نکلو گی
خود کو بڑا ہی بےبس پاؤ گی😰
یہاں نکل کر اپنی ذات کو الجھا نہ دینا🕸
سنو!! تم اپنے کام سے کام رکھنا
ہاں!!
پڑھنے کو نکلی ہو تو پڑھائی تمھاری منزل ہے🌳🎖🥇🏅
یوں ڈھانپ کے نکلو کہ گندی نظروں سے بچ جاؤ😡
تمھیں اپنانے کو، دوستی بڑھانے کو کئی ہاتھ بڑھیں گے🤝🏻
تم دھیرے سے اپنا راستہ ہی بدل لو🛣

مرد تمھیں خود سے ہمیشہ نیچا رکھتا ہے⬇
تم یوں ہی اس پہ بحث نہ کرو
اُس کے پاس بڑھائی کے لیے کیا ہے😟
شاید کے طاقت میں تم سے بڑا ہو🏋🤺
لیکن!!!
ایک لڑکی کے لیے، ایک بہن، ایک بیٹی کے لیے،😇
اُس کی نظریں پاکیزہ نہیں ہیں👀
خود پہ ضبط نفس نہیں ہے
دل میں❤ تیرا احترام نہیں ہے
تو وہ تم سے ہرگز بڑا نہیں ہے😇
وہ، وہ یقینا بہت چھوٹا ہے🥀
وہ بڑا ہوتا ہے جب وہ ایک لڑکی، ایک بہن، ایک بیٹی کا محافظ ہوتا ہے
آج ایسی پاکیزہ نظروں کو محافظ نہیں ملتا😓
شاید اس لڑکی نے خود کو بے پردہ کر دیا ہے😔
لیکن یہ تو چند باپردہ کی بھی عزت نہیں کرتے
شاید وہ حسن کو کھلا دیکھنا چاہتے ہیں💐
نہیں ہرگز نہیں!!
ابھی لڑکیاں اتنی ارزاں نہیں ہوئیں😏
ابھی انھیں ماں باپ کی عزت کا پاس ہے🌺🌸
وہ ہر ایک کے لیے سجی سنوری نہیں پھرتی🌹
وہ کسی غیر سے چھپی دوستی نہیں رکھتی🤝🏻💑
وہ چھپ کے ماں باپ سے کسی انجانے پہ اعتبار نہیں کرتی

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی