*مصیبتوں کے خاتمےکاسب سے بڑا وسیلہ*

*مصیبتوں کے خاتمےکاسب سے بڑا وسیلہ*

حافظ ابن حجر رحمہ اللّٰہ فرماتے ھیں:

طاعون اور دیگر بڑی مصیبتوں کے خاتمے کا سب سے بڑا وسیلہ ہے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم  پر کثرت سے درود بھیجنا۔

*مِن أعظم الأشياء الدافعة للطّاعون وغيره من البلايا العظام كثرةُ الصَّلاة على النبي صلی اللہ تعالی علیہ وسلم* 

{ بذل الماعون لابن حجر  ٣٣٣ }

علامہ نبہانی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:

طاعون اور اس طرح کی دیگر بڑی بیماریوں کے خاتمہ کے لیے سب سے بڑا وسیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پڑھنا ہے.

*ان من اعظم الاشیاء الدافعة للطاعون وغیرہ من البلایا العظام الصلوۃ علی النبی صلی الله علیه وسلم*

(سعادة الدارين ص ٥٧٢)

اور حدیث میں جمعة المبارک کے بارے میں ہے کہ یہ تمام دنوں سے افضل ہے۔
*إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ*
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  اس دن مجھ پر زیادہ درود پڑھو۔
فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنْ الصَّلَاةِ فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ*

(ابو داود ١٠٤٧)

آج جمعہ ہے سب زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھ کر دعا کیجئے کہ اللہ تعالی ہم سب کو اس وباء سے محفوظ فرمائے۔۔۔۔اور جلد سے جلد یہ وباء ختم ہوجائے۔۔۔
آمین یا رب العالمین بجاہ النبی الامین۔
 صلی اللہ علیہ والہ وسلم 
اور 
صلی اللہ علی محمد یہ دونوں درود پاک اپنے اندر مکمل فضائل رکھتے ہیں۔ مختصر بھی ہیں۔ کثرت بھی آسانی سے کر سکتے ہیں یعنی آسانی سے313یا 500 یا 1000 مرتبہ پڑھ سکتے ہیں اور فضیلت  میں بھی یہ مکمل درود ہیں لھذا جلدی سے آپ  بھی کثرت سے درود پڑھنے والوں میں شامل ہو جایۓ۔
۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی